افغان فورسز نے ننگر ہار پولس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملہ کی سازش ناکام بنا دی

کابل: افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورسز نے ننگر ہار پولس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے کے لیے حکومت مخالف مسلح انتہا پسند گروپوں کی سازش ناکام کر دی۔صوبائی گورنرن کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے پولس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے کے لیے پر تول رہے ایک خود کش بمبارکو پولس ہیڈ کوارٹر سے متصل جندرما پل سے گرفتار کیا۔
یہ خود کش بمبار بارود سے بھری جیکٹ پہنے تھا۔ دھماکہ خیز مادے کو بے اثر کرنے والے اسکواڈ کو بلایا گیا جس نے اس خود کش بمبار کی خود کش جیکٹ کے ناکارہ بنا دیا۔یہ خود کش بمبار انسداد دہشت گردی دستے کو سونپ دیا گیا جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide attack on nangarhar police commandment foiled by afghan forces in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply