افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانہ کے باہر خود کش دھماکہ،پانچ ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی خطہ کے شہر جلال آباد میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ کے قریب ایک خود کش حملہ ہوا جسے قونصل خانہ کے حفاظتی گھیرے نے پسپا کرتے ہوئے پانچوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
اس دھماکہ میں کم از کم 6افراد زخمی بھی ہو گئے۔دھماکہ کے بعد دہشت گردوں نے زبردست فائرنگ کی ۔قونصل خانہ پر تعینات انڈو تبت بارڈر پولس اور افغان سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں پانچ خود کش بمباروں پر مشتمل پوری ٹیم ہلاک ہوگئی۔
دھماکہ اور فائرنگ سے قونصل خانے کے ارد گرد واقع عمارتوں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو نقصان پہنچا۔اس دھماکہ سے کم از کم 8کاریں بھی تباہ ہو گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک بم قونصل خانہ کے احاطہ میں بھی پھینکا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قونصل خانہ میں تمام ہندوستانی محفوظ ہیں۔اس سے قبل بھی جنوری میں ہندوستانی قونصل خانہ پر تین خود کش حملے کیے جاچکے ہیں۔آخری خود کش حملہ 13جنوری کوقونصل خانہ سے 200میٹر کی دوری پر کیا گیا تھا ۔
جو کہ دس روز کے اندر اور نئے سال کے پہلے پندرھواڑہ میں تیسرا خود کش حملہ تھا۔اس حملہ میں ہندوستانی قونصل خانہ کے عملہ کو تو کوئی گزند نہیں پہنچی تھی لیکن چار افغان پولس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide attack near indian consulate in afghanistans jalalabad in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply