افغانستان میں خود کش حملہ،10ہلاک 4زخمی

کابل: مشرقی ننگر ہار صوبہ کے دارالخلافہ جلا آباد میں ایک خود کش حملہ میں کم ا زکم 10افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

صوبائی حکومت کے ابلاغی ذرائع کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ شہر کے 6ڈسڑکٹ تھانہ کی حدود میں صبح 10بجے ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملہ میں ہلاک شدگان کی شناخت ہو گئی ہے ان میں سے دو سلامتی دستوں کے اہلکار ہیں۔جبکہ باقی8غیر فوجی ہیں۔اور4 زخمیوں میں بھی دو فوجی ہیں۔اس خود کش حملہ میں علاقہ میں کئی گاڑیوں اور جائیداد کو بھی نقصان پہنچا۔

ابھی تک کسی گروپ بشمول طالبان انتہا پسندوں نے حادثہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مشرقی افغانستان میںننگر ہار نسبتاً پرسکون علاقوں میں سے ایک ہے۔

لیکن حکومت مخالف مسلح انتہاپسند گروپ بشمول طالبان اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) حالیہ برسوں میں اس خطہ میں اپنے پی جمانے کی کوشش میںلگے ہیں۔

Title: suicide attack in jalalabad city leaves 10 dead 4 wounded | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply