بغداد میں دو خود کش دھماکے،38ہلاک 105زخمی

بغداد: وسطی بغداد کے ایک بھیڑ بھاڑ والے بازار میں پیر کے روز دو خود کش بمباروںنے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس میں کم از کم38افراد ہلاک اور 100سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔مقامی افسران نے میڈیا سے بات کرنے کے مجاز نہ ہونے کے باعث اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آوروں نے شہر کے طائران چوراہے پر اس وقت دھماکے سے خود کو اڑالیا جب وہاں بہت زیادہ بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے۔عام طورپر یہ بازار روزگار کیتلاش میں آنے والے مزدوروں سے اٹا ہوتا ہے۔
اس سے قبل صحت اور داخلہ کی وزارتوں کے ترجمانوں نے بالترتیب26اور16افراد کے ہلاک اور درجنوںدیگر کے زخمی ہوجانے کی اطلاع دی تھی۔سلامتی دستوں نے علاقہ کی ناکہ بدی کر دی اور ایمبولنسیں جائے واردات روانہ ہوگئیں۔دھماکوں کے بعد وہ علاقہ بڑا دل خراش منظر پیش کر رہا تھا۔ جا بجا جوتے چپل اور سینڈلیں اور لاشیں بکھری پڑی دکھائی دے رہی تھیں اور کٹے پھٹے اور خون آلود جسمانی اعضاءادھر ادھر بکھرے ہوئے تھے۔ اور جگی جگہ خون کے ڈوبرے تھمے تھے۔
ابھی تک کسی گروپ نے ان خود کش دھماکوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔لیکن دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)عام طور پر اس قسم کی وارداتیں کرتی رہتی ہے اور ماضی میں بہت سے ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔چونکہ داعش کے قبضہ سے تمام علاقے بازیاب کرالینے کے بعد سے بغداد اور ملک کے کئی دیگر علاقوں میں بڑے حملوں میں قابل ذکر کمی وقع ہو ئی تھی اس لیے ان دو دھماکوں سے بغداد کو رہائشی حیرت زدہ ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide attack in baghdad kills at least 38 wounds 105 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply