دمشق میں خودکش دھماکہ8 ہلاک، کئی شدید زخمی

عمان(اردن): شام کے دارالحکومت دمشق میں آج ایک خودکش بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے کفرسوزا کے نزدیک جہاں شام کے اہم سیکورٹی ادارے واقع ہیں ،خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
اس دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم ، برطانیہ کی بنیاد پر ”سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس“ نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ دھماکے میں زخمی ہوئے زیادہ تر افراد کی حالت نازک ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے فوٹیج میں حادثے کے نزدیک بھاری ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی اہلکار خون میںشرابورہے اور متعدد ملبے کے نیچے دب گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suicide attack hit syrias damascus in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply