بنگلہ دیش میں نامعلوم بندوق برداروں نے گھر میں گھس کر صوفی عالم دین کو ہلاک کر دیا

ڈھاکہ: شمالی بنگلہ دیش میں ایک صوفی عالم دین وروحانی رہنما اور ان کے گھر میں رہنے والی ایک نوکرانی کو چند نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ فرہاد حسین چودھری (55) اور ان کی نابالغ نوکرانی کو راجدھانی ڈھاکہ سے 350 کلومیٹر دور شمالی دیناج پور ضلع میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کل گولی مار دی گئی۔
سنی مسلم اکثریت والے ملک میں روشن خیال کارکنوں، اقلیتی فرقہ اور دیگر مذہبی گروپوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔ مقامی پولیس سربراہ آرزو محمد نے رائٹر سے کہا ’قاتل کی شناخت نہیں ہوپائی ہے‘۔
حالانکہ انہوں نے اس واقعہ میں دہشت گردوں سے کوئی تعلق ہونے سے انکار کیا ہے۔ اس حملے کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sufi muslim leader killed in bangladesh amid surge in attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply