سوڈان میں فوج میں وسیع پیمانے پر ردو بدل ،فوجی سربراہ بر طرف

خرطوم:سوڈان کے دفاعی محکمہ میں وسیع پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے ملک کے صدر عمر حسان البشیر نے منگل کو ایک فرمان جاری کر کے فوجی سربراہ جنرل عماد عداوی کو برطرف اور ان کی جگہ کمال عبدالمعروف کو نیا فوجی سربراہ مقرر کر نے کا فرمان جاری کر دیا ۔ علاوہ ازیں صدر نے مسلح افواج میں کئی اعلیٰ سطحی ردو بدل بھی کیا ہے۔
یوں تو سیاسی حلقوں میں اس ردو بدل کو سعوی عرب میں فوجی سربراہ کی معزولی اور کئی اعلیٰ فوجی افسروں کی برطرفی کی روشنی میں کافی اہم سمجھا جا رہا ہے لیکن سوڈانی حکومت نے اسے معمول کی تبدیلیاں بتایا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ بشیر نے اپنے محافظ دستے کے سربراہ صلاح عبد اللہ محمد صالح المعروف صلاح غوث کو بھی نیشنل انٹیلی جنس اور سیکورٹی سروسز کی سربراہی سے معزول کر دیا تھا۔انہوں نے 9/11حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع کرانے میں معاونت کی تھی۔
واضح رہے کہ سوڈان دہشت گردوں کی تائید و سرپرستی کرنے والے ممالک پر مشتملامریکی فہرست میں شامل ہے۔یہ بات دیگر ہے کہ ڈونالڈ ٹڑمپ کے بعر سر اقتسدار آنے کے بعد امریکہ کے سوڈان سے تعلقات اچھے ہوئے ہیں اور ٹرمہپ نے یہ کہتے ہوئے کہ سوڈان نے دہشت گردی کے خلاف قابل ذکر پیش رفت کی ہے، اس پر عائد پابندیاں اٹھا لی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sudan replaces army chief in security reshuffle in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply