سوڈان نے جنگ بندی میں 6ماہ کی توسیع کر دی

خرطوم : سوڈان نے کہا ہے کہ ملک کے تشدد زدہ علاقوں میں باغیوں کے ساتھ جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے چھ ماہ کے لئے یک طرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی جائیگی۔
سوڈان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے کل کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو ختم کرانے کے لیے ملک میں مثبت کام کی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ اگر سوڈان شدت پسندتنظیم دولت اسلامیہ اور دیگر گروپوں کے خلاف جنگ میں تعاون کرے گا تو اس کے خلاف عائد کی گئی مالی پابندیاں ہٹا لی جائیں گی۔ امریکہ کی طرف سے پابندی ہٹائے جانے کے عندیہ کے بعد مسٹر بشیر جنگ بندی میں توسیع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sudan extends ceasefire by six months in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply