داعش کے خلاف ترکی کی مدد کے بغیر امریکہ کو کامیابی نہیں مل سکتی:امریکی سفارت کار

واشنگٹن : امریکہ کے صدر براک اوبامہ کے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے امور سے متعلق خصوصی ایلچی بریٹ ایچ مک گورک نے داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی مدد کے بغیر داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔منگل کے روز وائٹ ہاو¿س میں پریس بریفنگ میں انہوں نے ترکی کی سرحد کے پار پیپلز پروٹکشن یونٹوں کو نشانہ بنا کر کی جانے والی ترک بمباری کا ذکر کرتے ہوئے شام میں جارحیت کے خاتمہ میں ترکی کے رول کے حوالے سے معلوم کیے جانے پر کہا کہ اس پر ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور ہم ترکی کی مدد کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔ترکی اور پیپلز پروٹیکشن یونٹ کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرنے کے حوالے سے امریکہ سے ترکی کے مطالبہ کے حوالے سے کیے گئے سوالات کا جواب دیے بغیر بریٹ نے اس پر زور دیا کہ ان کی پیپلز پروٹکشن یونٹوں کے ساتھ جنوری کے اواخر میں کوبانی میں ملاقات کا مقصد سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔بریٹ نے کہا کہ ترک تعاون سے سرحد پر کافی فرق پڑا ہے اور یہ کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان گہرے اور قریبی روبط جاری رہیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Success aganst isil not possible without turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply