لبنانی حکومت کے جارحانہ رویہ کے باعث سعودی عرب نے امدادمیں کٹوتی کردی

ریاض: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مملکت اور دیگر عرب ملکوںکے تئیں لبنانی حکومت کے جارحانہ رویہ کے باعث اس نے لبنان کی فوج اور اس کی داخلی سلامتی فورسز کے لیے اپنی امداد میں کٹوتی کر دی ہے۔لبنانی حکومت کا یہ جارحانہ طرز عمل لبنانی حکومت پر حزب اللہ کے غلبہ کا شاخسانہ ہے۔کٹوتی کا فیصلہ پیر کے روز خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔کابینہ نے کہا کہ لبنان کو دی جانے والی امداد کا ایک بڑا حصہ ساتھی عرب ملکوں کو سہارا دینے کے لیے دیا جاتا تھا لیکن اس پر کبھی عمل نہیں کیا گیا۔کابینہ نے یہ بھی کہا کہ لبنانی عوام کی مدد کرتبے وقت مسلک، گروہ یا قبیلہ کی کوئی تخصیص نہیں کی گئی ۔امداد کا مقصد تو صرف لبنان کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری یقینی بنانا تھا۔لیکن اس قابل احترام اور نیک جذبہ کا جواب حزب اللہ کے زبردست عمل دخل کے باعث لبنان نے علاقائی و بین الاقوامی فورموں پر جارحانہ تیور دکھا کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suadi arabia cuts aid to lebanon in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply