نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری

سان فرانسسکو: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مخالفت میں مظاہرے کا سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے اور ملک بھر میں اسکول کے بچے اپنے کلاس سے نکل کر اس مظاہرے میں حصہ لے رہے ہیں۔ ٹرمپ کے خلاف کل احتجاجی مظاہرہ تب اور تیز ہو گیا جب دائیں بازو کے نظریات کے اسٹیفنی بینن کو ٹرمپ کے اہم حکمت عملی ساز کے طور پر مقرر کیا گیا۔
ملک بھر کے اسکولوں کے بچے کلاس سے باہر نکل کر’ٹرمپ میرا صدر نہیں ہے‘کی تختی لگا کر مظاہرہ کر رہے تھے. لاس اینجلس میں اسکول کے قریب چار ہزار طلبا اپنی کلاس سے باہر نکل کر نو منتخب صدر کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔
سیٹل پبلک اسکول کے ذمہ داروں نے بتایا کہ کل ہائی اسکولوں اور مڈل اسکولوں کے پانچ ہزار طالب علم سڑکوں پر اتر آئے تھے۔پورٹلینڈ، اوریگون، موٹگومیری کاؤنٹی، میری لینڈ اور سان فرانسسکو کے حکام نے کہا کہ سینکڑوں نوجوانان سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ٹرمپ کی فتح کے بعد نیویارک سے لاس اینجلس کے کئی شہروں میں ہزاروں لوگ پرامن مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Students protest trump in downtown seattle in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply