واشنگٹن کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ ،طالبعلم ہلاک

واشنگٹن:امریکہ میں واشنگٹن کے ا سپوکانے کے قریب ہائی سکول میں ہونے والی فائرنگ کے دوران ایک طالب علم ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کل مقامی وقت کے مطابق تقریباً 10 بجے مشرقی واشنگٹن میں، اسپوکانے کاؤنٹی کے راک فورڈ میں یہ فائرنگ ہوئی۔
تقریبا ایک گھنٹہ کے بعد اسپوکانے کاؤنٹی شیرف آفس نے اپنے ٹویٹر نیٹ ورک پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا،”فری مین ا سکول میں گڑبڑی ہے ایک شخص حراست میں“۔
رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کرنے والا اسکول کا ہی کے سابق طالب علم تھا۔ اس واقعہ کے وقت اسکول میں 300 طلبا اور 20 ملازم موجود تھے۔ حکام نے تاہم، نہ ہی مشتبہ افراد کی ، نہ ہی متوفی یا زخمی ہونے والے کی شناخت بتائی۔ تینوں زخمی کی حالت مستحکم ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Student opens fire at washington state school killing classmate in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply