کناڈا مسجد میں فائرنگ کے الزام میں فرانسیسی نژاد کناڈیائی شہری گرفتار

کیوبک سٹی/ ٹورنٹو:کناڈا کی پولس نے ایک فرانسیسی کناڈیائی طالب علم کو کیوبیک شہر کی مسجد پر حملہ کرنے اور شہریوں کو قتل کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ عدالتی دستاویزات میں حملہ آور کی شناخت 27 سالہ نوجوان الیگزینڈر بیسونیت کے طورپر کی گئی ہے، جو کہ ایک یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔
اس پر چھ نمازیوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اس کے خلاف6افراد کے منصوبہ بند قتل اور پانچ افراد کے اقدام قتل کے معاملات درج کیے گئے ہیں ۔ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ افراد اب بھی زیرِ علاج ہیں جبکہ 12 دیگر کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تھے جنھیں طبی امداد دیے جانے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔
مراکش سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان محمد قدیر کو بھی حملے کے بعد اس وقت حراست میں لیا گیا جب ان کی جانب سے ہنگامی حالات والے نمبر 911 کو کال کی گئی تھی تاہم بعد میں انھیں مشتبہ حملہ آور کے بجائے عینی شاہد قرار دیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Student charged with six count of murder over quebec mosque attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply