ارجنٹائن اور چلی سرحدی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے دہل گئے

سینٹیاگو: مغربی ارجنٹائن اور اس کے پڑوسی ملک چلی کے آس پاس آج علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم زلزلے سے اب تک جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چلی اور اس کے پڑوسی ملک ارجنٹائن میں 6.4 شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن دونوں ہی ممالک میں زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
زلزلے کا مرکز ارجنٹائن کے سان جوآن سے 24 کلومیٹر جنوب مغرب اور چلی کے سینٹیاگو سے 267 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ نیو زی لینڈ میں جب زلزلہ آیا تھا تو ارنٹائن کے مغربی حصہ لا ریجا صوبہ میں بھی، جو کہ چلی کی سرحد سے متصل ہے، زبردست زلزلہ آیا تھا لیکن اس میں بھی کوئی جانی نقصان نہیںہو اتھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Strong quake hits near argentina in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply