چین میں زلزلہ،13ہلاک،تودے اور ایک ہوٹل کی چھت گر نے سے متعدد سیاح پھنس گئے

بیجنگ:چین کے جنوب مغرب میں واقع دوردراز پہاڑی سیچواکن صوبے میں زبردست زلزلے میں چھ سیاحوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 175 دیگر زخمی ہوگئے ۔ صوبائی حکومت اور سرکاری میڈیا نے آج بتایا کہ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت7.0ماپی گئی ہے۔175 زخمیوں میں سے 30 کی حالت نازک ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
زلزلے کے باعث بڑے بڑے تودے گرنے سے100 سے زائد سیاح پھنس گئے ہیں۔ امریکی محکمہ ارضیاتی سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز گوانگ?ان صوبے سے 200 کلومیٹر شمال مغرب میں سطح سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ یہ مقام مشہور سیاحتی مقام زنجیانگ نیچر ریزرو کے پاس ہے۔ اس سے پہلے زلزلے کی شدت 6.6 بتائی گئی تھی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژن ہوا نے صوبائی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے خطرات کو دیکھتے ہوئے 31500 سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
زلزلے کی وجہ سے ایک ہوٹل کی چھت گر جانے سے بڑی تعداد میں لوگ پھنس گئے تھے جن میں سے تقریبا 2800 لوگوں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے۔ مہلوک سیاحوں کی شہریت کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ زنجیانگ غیر ملکی سیاحوں کے مقابلے میں چین کے سیاحوں کے درمیان زیادہ مقبول ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Strong quake hits chinas sichuan province 13 dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply