امریکہ کا جنوبی خطہ ہلاکت خیز طوفان کی زد میں ،18 ہلاک

ٹامپا (فلوریڈا):امریکہ کا پورا جنوبی خطہ ہلاکت خیز طوفان کی زد میں ہے جس میں اب تک کم از کم18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان کے پیش نظر جارجیا کے گورنر ناتھن ڈیل نے ریاست کے جنوبی وسطی حصے کے سات اضلاع میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے موسم کے مزید خراب ہونے اور اس کے اٹلانٹا کے شمالی حصے تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مسٹر ڈیل نے کہا، ”میں نے جارجیا کے لوگوں کواحتیاط برتنے کی تلقین کی ہے تاکہ جانی و مالی نقصان نہ ہو۔ متاثرہ علاقوں سے حاصل تصاویر میں متعدد مکانات تباہ نظر آرہے ہیں، متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئی ہیں، درخت گر گئے ہیں اور میدانوں میں جا بجا ملبہ دکھائی دے رہا ہے۔ ریاستی آفات منیجر نے بتایا کہ جارجیا کوک کاو¿نٹی میں تباہ کن طوفان کی وجہ سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فلوریڈا-جارجیا اسٹیٹ لائن کے قریب واقع فرسٹ باپٹسٹ چرچ عدیل کے پادری نے بتایا کہ یہاں کم از کم 50 لوگ پناہ لئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹیلی فون کے ذریعے بتایا کہ یہاں پر اس وقت متعدد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ تمام خوف و گھبراہٹ میں مبتلا ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Storms continue to wreak havoc on southeast u s in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply