ترکی شام میں اپنی فوجی کارروائی بند کرے: ایران

تہران: ایران نے ترکی کو تلقین کی ہے کہ شام کے شمالی خطہ میں کردوں کے خلاف اپنی فوجی کارروائی بند کر دے۔ایران کا کہنا ہے کہ ترکی کی کارروائیاں جنگ زدہ ملک کی خود مختاری کے منافی ہیں اور یہ فوجی کارروائیاںشام میں عدم استحکام میں اضافہ میں معاونت کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ترکی نے آپریشن اولیو برانچ کے عنوان سے شام میں شمالی خطہ آفرین میں کرد وائی پی جے ملیشیا کے خلاف فضائی و بری حملے شروع کیے تھے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہارین قسیمی نے کہا کہ ترکی کو اپنی فوجی کارروائی روک دینا چاہیے اور شام کی خود مختاری اور علاقائی یکجہتی کا احترام کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کی کارروائیوں عدم تحفظ، عدم استحکام اور دہشت گردی پھر شام میںواپس آسکتی ہے۔مسٹر قسیمی نے کہا کہ بحران کا کوئی بھی حل خزاخستان کے دارالخلافہ آستانہ میں روس،ایران اور خود ترکی کے زیر اہتمام مذاکرات کے توسط سے نکالا جا سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: stop attacking syria huge tensions erupt in middle east as iran gives turkey ultimatum in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply