امریکی شہراسٹاکٹن کے میئر یوتھ کیمپ میں ننگے لڑکے لڑکیوں کی تصویر کشی کے الزام میں گرفتار

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے اسٹاکٹن کے میئر ایتھونی ریسلوا کو ایک اسٹریپ پوکر گیم(عریاں ہو کر کھیلنا) کھیل پروگرام کے دوران ریکارڈنگ کرنے کے الزام میں کل گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
غیر شادی شدہ سلوا (41) پر الزام ہے کہ انہوں نے سمر کیمپ کا انعقاد کیا تھا جہاں ا سٹریپ پوکر گیم کے دوران انہوں نے اپنے موبائل پر ننگے بچوں کی ریکارڈنگ کی تھی۔ ان کے خلاف عدالت میں دائر پٹیشن کے مطابق کمسنوں کے ساتھ جرم میں شراکت اور کم عمر بچے کو شراب پلانے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ریسلوا پر الزام ہے کہ انہوں نے کئی بچوں کا آڈیو ریکارڈ کر لیا جن میں ایک 16 سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔
یہ بچے سمر کیمپ میں میئر کی کیبن میں اسٹریپ پوکر گیم کھیل رہے تھے۔ یہ ریکارڈنگ ان کی مرضی کے خلاف کی گئی تھی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ ا سٹریپ پوکنگ گیم میں حصہ لینے والے بچے ریکارڈنگ کے خلاف تھے۔اماڈور کاؤنٹی ڈسٹرک اٹارنی ٹوڈ ریبی نے کہا کہ وہاں موجود لڑکویں اور لڑکیوں کی عمر 18 سے 20 سال کی تھی۔
ان میں دو سے تین لڑکیاں تھیں اور تین لڑکے تھے۔ سلوا کو ایف بی آئی نے کل صبح گرفتار کیا تھا ، لیکن بعد میں 20 ہزار ڈالر کے مچلکے پر انہیں رہا کر دیا گیا۔ معاملے کی آئندہ سماعت 18 اگست کو ہوگی اور اگر وہ مجرم پائے جاتے ہیں تو انہیں کم از کم تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stockton mayor arrested at youth camp in amador county in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply