لاس ویگاس کے کنسرٹ میں فائرنگ کا مشتبہ اسٹیفن پیڈوک پوکر اور جوئے کا شوقین تھا

واشنگٹن: (رائٹر)امریکہ کے لاس ویگاس میں ایک موسیقی کی تقریب کے دوران ایک ہوٹل میں فائرنگ کرنے والا 64 سالہ حملہ آور اسٹیفن پیڈوک ہوٹل منیجر کے عہدہ سے ریٹائر ہونے کے بعد نیوادا میں ریٹائرمنٹ کمیونٹی میں ایک گھر لیکر سکون سے رہ رہا تھا۔ حملہ آور کابھائی ایرک پیڈوک نے فلوریڈا میں نامہ نگاروں سے کہا کہ اس کا بھائی امیر تھا اور ویڈیو پوکر کھیلنے اور کشتیوں میں گھومنے نیز جوا کھیلنے کا شوقین تھا۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پتہ تھا کہ اس کے بھائی کے پاس کچھ بندوقیں بھی تھیں جنہیں وہ الماری میں رکھتا تھا۔شاید اس کے پاس ایک لمبی رائفل تھی لیکن وہ خودکار نہیں تھی۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے اسٹیفن کے مجموعی طورپر 34ہتھیار ضبط کئے ہیں
۔ ان میں سے 16ہتھیار ہوٹل سے اور 18اس کے گھر میکس وائٹ سے ضبط کئے گئے ہیں۔ ان ہتھیاروں میں سے کچھ خودکار اور سیمی آٹومیٹک رائفلیں بھی ہیں۔ میکس وائٹ شہر گولف اور جوا کے لئے مشہور ہے۔ یاد رہے کہ لاس ویگاس میں اتوار کی شب کو ایک موسیقی کنسرٹ پروگرام میں اندھادھند فائرنگ میں کم سے کم 50 افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوگئے۔ حملہ آور 10 رائفلوں سے لیس تھا اور اس نے کنسٹر پروگرام سے نزدیکی عمارت کی 32 ویں منزل کی کھڑکی سے کئی منٹ تک اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا تھا۔ پولس کے مطابق یہ امریکی تاریخ میں سب سے ہلاکت خیز اجتماعی فائرنگ کا واقعہ ہوسکتا ہے، جو گزشتہ سال ارلینڈو نائٹ کلب میں ہونے والے حملے سے بھی بڑا ہے، جس میں 49 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کنسرٹ پروگرام میں حملے کے وقت 22 ہزار لوگ موجود تھے۔ اسٹیفن پڈاک نے منڈلے بے ہوٹل کی 32 ویں منزل پر کمرے کی کھڑکی سے فائرنگ کی تھی۔فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ پروگرام میں آنے والے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ فرار ہونے کی کوشش میں ایک دوسرے پر گر پڑے اور انتظامی عملہ و سکیورٹی کو فوری طورپر پتہ نہیں چل سکا کہ فائرنگ کس جانب سے ہورہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stephen paddock las vegas suspect was a gambler a cipher a lone wolf in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply