سری لنکا سزائے موت کے منتظر پانچ مجرموں کو پھانسی دینے کے لیے پاکستان کے حوالے کر دے گا

کولمبو: صدر میتری پالا سری سینا نے کہا ہے کہ سری لنکا سزائے موت پر 42سالہ پابندی کے بعد عنقریب سزائے موت پر عمل آوری شروع کر دے گا لیکن منشیات کی اسمللنگ کے جرم میں جن پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے انہیں تختہ دار پر لٹکانے کے لیے انہیں ان کے ملک پاکستان بھیج دے گا۔

یہ پانچ ان 18افراد میں شامل ہیں منشیات کے جرم میں سزائے موت کے مستحق قرار دیے جانے بعد سے جیل میں پھانسی کے منتظر ہیں ۔ اور انہیں پھانسی دی جانی ہے۔ پھانسی کے منتظر ان قیدیوں میں ایک عورت بھی ہے۔

تاہم سری سینا نے یہ نہیںبتایا کہ پہلی پھانسی کس تاریخ کو دی جائے گی۔انہوں نے صرف اتنا کہا کہ وہ منشیات کے ان خطرناک مجرموں کو ہر حال میں پھانسی پر لٹکا دیکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے ان تمام 18مجرموں کو پھانسی دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے ایک جلسہ عام میں اس کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستانی ملزموں کی حوالگی کے حوالے سے پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان سے بات کریں گے۔اور کہیں گے کہ وہ ان پانچوں پاکستانیوں کو پھانسی دے دیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lanka to seek execution of five death row convicts in pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply