پاکستان نے سری لنکا کے سیلاب زدگان کے لیے اشیائے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھیج دی

کولمبو: پاکستانی سفارت خانہ واقع کولمبو نے ایک بیان جاری کر کے جہا ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف کے سامان کے ساتھ ساتھ جدید طرز کے طبی سازو سامان بشمول آلات جراحی اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم سری لنکا بھیج دی ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا، جہاں پہاڑیوں سے گھرے کیگالے ضلع میں تودے گرنے سے کم ا زکم تین دیہات تباہ ہو گئے، زبردسات سیلاب کی زد میں ہے اور کولمبو کا شمال مشرقی حصہ زبردست سیلاب میں گھرا ہوا ہے جس سے ہزاروں افراد سیلاب کے پانی میں پھنس گئے ۔
سفارت خانہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ریلیف کی اشیا میں 30بستروں ولا میدانی اسپتال بھی شامل ہے جس میں آپریشن تھیٹر، ایکسرے نظام اورمختلف امراض و خون کی جانچ کرنے والی لیبارٹریاں ہیں۔ریلیف کے سامان میں طبی آلات کے علاوہ اشیائے خورد ونوش ، جنریٹرز، ترپالیں اور خیمے بھی ہیں۔

Title: sri lanka receives relief aid from pakistan | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply