کرپشن کاالزام لگنے پر سری لنکا کے وزیر خارجہ نے استعفیٰ دے دیا

کولمبو: سری لنکا کے وزیر خارجہ روی کرونا نائک نے بدعنوانی کے الزام کے سبب استعفی دے دیا ہے۔ مسٹر روی نائک نے استعفی کے بعد پارلیمنٹ میں ایک بیان میں کہا ’میں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔ میں نے ملک میں ایک نئی سیاسی روایت کی شروعات کرتے ہوئے استعفی دے دیا ہے۔ میرا مقصد ملک میں بہتر حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ ممبر پارلیمنٹ کے طور پر ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ مسٹر روی نائک گزشتہ ہفتہ صدارتی کمیشن کے سامنے حاضر ہوئےتھے۔ ان کے خلاف کسی عدالت سے ابھی تک کوئی الزام نہیں لگا ہے۔ میتری پالا سری سینا حکومت نے ملک سے بدعوانی ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lanka foreign minister resigns over alleged scandal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply