ایران نے اسرائیل کے ساتھ بالوسطہ مذاکرات کے الزام کو یکسر خارج کر دیا

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قسیمی نے اسرائیل کی یہودی حکومت کے ساتھ اردن میں بالواسطہ مذاکرات کرنے کی تردید کی اور کہا کہ چونکہ کئی عرب ممالک نے فلسطینی کاز سے روگردانی شروع کر دی ہے اس لیے رائے عامہ کے بھٹکانے کے لیے اس قسم کی باتیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے ایسی بے تکی خبروں کو بے بنیاد و غلط بتاتے ہوئے کہا کہ اردن میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کوئی بالواسطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔قسیمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی حالت میں ایک دہشت گرد اور ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا اور اس سفید جھوٹ کے پس پشت جو مقصد کارفرما ہے وہ شیشے کی طرح چمک رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Spokesman dismisses iran indirect talks with zionist regime in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply