اسلامی ثقافت کی جڑیں ایرانیوں کے دلوںمیں ہے اس لیے امریکہ کچھ نہیں کر سکا

تہران: ایرانی مجلس کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ چونکہ اسلامی ثقافت کی جڑیں قوم کے دل میں ہیںاس لیے امریکہ ایران کی اسلامی بنیادوں کوکو چیلنج نہیں کر سکا۔لاریجانی نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف سیکورٹی، سیاسی اور اقتصادی جنگ چھیڑ سکتا ہے لیکن اصولاً دیکھا جائے تو امریکی مذہبی بنیادوں کو اپنے فائدے کے لیے نشانہ بنا رہے ہیں ۔لاریجانی نے یہ ریمارکس 9جنوری1978کو اس وقت کے شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے خلاف قم کے لوگو ں کی بغاوت کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی پارلیمنٹ میں عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیے۔قبل ازیں منگل کے روز ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری طویل عرصہ سے ایران کے خلاف پابندیاں اور دباو¿ کا تسلسل برقرار رکھنے میں امریکہ کی نااہلیت کا خاص طور پر ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے القاعدہ اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) پیدا کیے لیکن ایران نے ان سے ٹکر لی اور آخر کار ٹرمپ کوخود اس کا اعتراف کرنا پڑا کہ امریکہ نے خطہ میں 7000بلین ڈالر خرچ کیے اور کچھ حاصل نہیں کیا جا سکا۔ لاریجانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کو حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دور زیادہ لمبے عرصہ نہیں رہے گا کیونکہ امریکی پابندیاں نہایت احمقانہ ہیںاور کسی کی حمایت حاصل نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Speaker iranians to resist all us sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment