اسپین کی پہلی خاتون وزیر دفاع کارمین چاکون انتقال کر گئیں

میڈرڈ:اسپین کی پہلی خاتون وزیر دفاع کارمین چاکون کا آج ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ وہ 46 برس کی تھیں۔ سوشلسٹ پارٹی نے ٹویٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ کارمین کا وقت سے پہلے جدا ہونا ہم سبھوں کیلئے تکلیف دہ ہے۔
ان کی موت کے اسباب کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے تاہم سرکاری خبروں کے مطابق انہیں دل کا مرض لاحق تھا۔ بارسیلونا کی رہنے والی کارمین 2008 سے 2011 تک وزیر اعظم لوئس روڈریگیوز جاپریٹو کی معیاد کار میں وزیر دفاع تھیں۔ وہ 2011 میں الیکشن بھی لڑی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ 2014 سے 2016 تک پارٹی میں بین الاقوامی روابط کی سکریٹری تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Spains first female defense minister carmen chacon dies in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply