اسپین سعودی عرب کو400بم فروخت کرنے کے فیصلہ پر قائم

میڈرڈ: اسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ اسپین سعودی عرب کو 400لیزر گائیڈڈ بم سعودی عرب کو فروخت کرے گا۔

بوریل نے انڈو سیرا ریڈیو کو بتایا کہ یہ بم 2015میں سابق حکومت کے کیے گئے معاہدے کا احترام کرتے ہوئے سعودی عرب کو دیے جائیں گے۔

بوریل نے یہ کہتے ہوئے کہ اس معاہدے پر عمل آوری نہ کرنے کا کوئی سبب سمجھ میں نہیں آرہاکہا کہ کئی حکومتی وزارتوں نے اس معاملہ پر ایک ہفتہ تک غور وخوض کیااور معاہدے کاایک کمیشن نے ،جسے اسلحہ فروخت کرنے کا مجازحاصل ہے تین بار اس کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیزر گائیڈڈ بم غیر معمولی طریقہ سے اپنے ہدف پر مار کرتے ہیں ۔وزارت دفاع نے کہا کہ گذشتہ ماہ موجودہ سوشلسٹ حکومت نے ،جو جون میں بر سر اقتدار آئی ہے،کبھی ایسے ہتھیار فروخت نہیں کیے جنہیں شہری آباد کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہو۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Spain will go ahead with sale of 400 bombs to saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply