مراکش کے دو انتہاپسند اسپین میں گرفتار

مراکش کے دو انتہاپسند اسپین میں گرفتار
میڈرڈ:اسپین کی پولیس نے مراکش کے ایسے دو انتہاپسندوں کو گرفتار کیا ہے جو یورپ میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ یہ اطلاع آج اسپین کی وزارت داخلہ نے دی۔
وزارت نے بتایا ہے کہ مراکش کے دونوں انتہاپسند دولت اسلامیہ فی العراق و الشام( داعش) میں شامل ہونے کے لیے شام جانے کا بھی منصوبہ بنارہے تھے۔ وہ ترکی جاکر شام کی سرحد پرداعش کے انتہاپسندوں سے ملنا اور وہاں ٹریننگ لینا چاہتے تھے۔ ان کا منصوبہ بعد میں یورپ لوٹ کر دہشت گرد انہ حملہ کرنے کا تھا۔