جیمس اینزونگ بنے سوڈان کے نئے فوجی سربراہ

جوبا:جنوبی سوڈان کے صدر سلواکیر نے پال ملونگ کو فوجی سربراہ کے عہدے سے ہٹاکر جیمس اجونگو ماووت کو جنگ زدہ ملک کی طاقتور فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ مقامی میڈیا میں جاری خبروں کے مطابق ملونگ پر نسلی تعصب اور جنگی جرائم کے الزام لگنے کے بعد انہیں استعفیٰ دینے کو کہا گیا تھا۔
مسٹر کیر نے اب ملونگ کی جگہ ا جونگو کو ، جو سابق ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف برائے انتظامیہ و مالیات ہیں، ملک کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔وزیر دفاع کوال مینیانگ جوک نے اس تبدیلی کو کوئی خاص اہمیت نہ دیتے ہوئے یہ کہا کہ قیادت میں تبدیلی معمول کے مطابق ہے ۔

Title: south sudans kiir replaces army chief paul malong | In Category: دنیا  ( world )
Tags:

Leave a Reply