جنوبی سوڈان کے صدر نے اپنے نائب ریق مشار کو عہدے سے برطرف کردیا

جوبا: جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے اول نائب صدر اور اپنے مخالف ریق مشار کو آج عہدہ سے ہٹا دیا۔ اس فیصلہ کے بعد گزشتہ سال کئے گئے امن سمجھوتہ پر اثر پر سکتا ہے اور افریقہ کے اس نئے ملک میں پھر سے خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
مسٹر مشار کی برطرفی دارالحکومت میں حریف رہنماؤں کی وفادار فوجوں میں تازہ جھڑپوں کے بعد کی گئی ہے۔ مسٹر مشارنے گزشتہ سال اپریل میں دو سال سے جاری خانہ جنگ کے بعد ہوئے امن سمجھوتے کے آٹھ ماہ بعد پھر سے نائب صدر کے طور پر حلف لیا تھا۔
ا س سے قبل انہیں 2013 میں بھی عہدہ سے برخاست کیا جاچکا ہے۔ان کی جگہ ایک سابق امن مذاکرات کار تبانگ دینگ گئی کو نائب صدر اول مقرر کیا گیا ہے۔اس نئے تقرر پر مسٹر مشار کے حامیوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صدر سلواکیر پر سخت تنقید کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South sudan president removes riek machar as first vp in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply