نیا میزائل تجربہ شمالی کوریا کو عالمی سطح پر مزید تنہا کر سکتا ہے:جنوبی کوریائی صدر

سیول: (رائٹر) جنوبی کوریا کے صدر مون جئی این نے آج کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جاپان پر کیا گیا نیا میزائلی تجربہ اس کو سفارتی وقتصادی سطح پر یکہ و تنہا کر دیے جانے کا باعث بن جائے گا ۔
مسٹر مون کے ترجمان پارک سو ہیون نے بتایا ” صدر مون نے حکام کو اس سے متعلق تفصیلات دے دیں اور برقی میگنیٹ پلس (ای ایم پی) اور حیاتیاتی کیمیائی حملوں جیسے نئے ممکنہ شمالی کوریائی خطرات کے لئے تیاررہنے کا حکم دیا ہے“۔
اس ماہ کے آغاز میں شمالی کوریا نے کہا تھا کہ وہ ایک ایسا ہائیڈروجن بم تیار کر رہا ہے جو ای ایم پی پر حملہ کرسکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ شمالی کوریا میں ایسے حملے کی تیاری کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو بجلی کے گرڈ اور دیگر ڈھانچے کووسیع پیمانے پر نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South koreas moon says north korea provocations will result in more isolation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply