جنوبی کوریا کی صدر برطرف، حامیوں کا پولس سے ٹکراؤ، دو ہلاک

سیول:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے ایک ایسے وقت میں جب شمالی کوریا اور چین سے کشیدگی میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے جمعہ کو جنوبی کوریا کی صدر پارک گوین ہے کو ایک سودے میں رشوت خوری کے جرم میں عہدے سے برطرف کر دیا۔
عدالت کے فیصلہ کے فوراً ہی بعد ملک کے دارالخلافہ سیول میں واقع اس عدالت کے باہر صدر کے حامیوں کا ایک جم غفیر جمع ہو گیا اور پولس کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں جس میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔
اس عدالتی فیصلہ سے جنوبی کوریا کی جمہوری طریقہ سے منتخب پہلی لیڈر ہو گئیں جنہیں مواخذے سے اقتدار سے بے دخل کیا گیا ہے۔جنوبی کوریا کے آئین کے تحت اگلے 60 دنوں کے اندر اندر یہاں صدارتی انتخابات ہوں گے ۔
لیکن پارک کے ترجمان نے فیصلہ کے بعد کہا کہ پارک جمعہ کو قصر صدارت خالی نہیں کریں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korean court throws president out of office two dead in protest in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply