شمالی کوریا اب کسی بھی وقت نیا جوہری تجربہ کر سکتا ہے: جنوبی کوریا

سیول: جنوبی کوریا کی فوج نے آج خدشہ ظاہر کیا کہ شمالی کوریا کبھی ایک نیا جوہری تجربہ کر سکتا ہے۔ ماہرین اور سرکاری حکام کا خیال ہے کہ شمالی کوریا ایک ایسے میزائل تجربہ کا منصوبہ بنا رہا ہے جو امریکہ تک مار کر سکتا ہو۔
جنوبی کوریا کے ایک افسر نے اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے بتایا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی چوکسی ٹیم شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر واقع پنگیئری جوہری ٹسٹ سائٹ کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔
افسر نے کہا ’شمالی کوریا کبھی بھی نیا جوہری تجربہ کر سکتا ہے اور یہ وہاں کی قیادت پر منحصر ہے۔ہم ان کی جوہری سرگرمیوں پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب پابندی لگانے کے باوجود شمالی کوریا نے مسلسل پانچ جوہری اور کئی میزائل تجربات کیے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea warns north korea may hold new nuclear test by end of march in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply