امریکہ جنوبی کوریامشترکہ میزائل دفاعی نظام نصب کریں گے، چین کا اظہار ناخوشی

سیول:جنوبی کوریا اور امریکہ نے کہاہے کہ شمالی کوریا کے میزائل خطرے کا سامنا کرنے کیلئے ان دونوں ملکوںکے درمیان جدید ترین میزائل دفاعی نظام ٹرمنل ’ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم (تھاڈ) کی تعیناتی پر مفاہمت ہوگئی ہے۔
دونوں ممالک کے اس ارادے پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ جنوبی کوریا میں (تھاڈ) میزائل دفاعی سسٹم کی تعیناتی کے خلاف ہے۔جنوبی کوریا کے محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ میزائل دفاعی نظام کا استعمال صرف شمالی کوریا کی جانب سے میزائل اور نیوکلیائی خطرے کا سامنا کرنے کیلئے کیا جائے گا۔
تھاڈ میزائل دفاعی سسٹم 2017 سے شروع کردی جائے گی۔ لیکن اس فیصلہ سے چین کافی ناراض ہو گیا ہے۔ اور اس نے اس ضمن میں جنوبی کوریا اور امریکہ کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج درج کرایا ہے۔
چین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں میزائل دفاعی نظام کی تعیناتی سے خطے میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوگی۔اس نے جنوبی کوریا اور امریکہ دونوں سے کہا ہے کہ وہ اس تعیناتی روکیں۔ (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea u s to deploy thaad missile defense drawing china rebuke in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply