امریکہ و جنوبی کوریاکے مابین آزاد تجارت معاہدہ کا ہمہ پہلو جائزہ لیا جائے گا: امریکی نائب صدر

سیول:امریکی نائب صدر مائیک پنس نے جنوبی کوریا کے دارالخلافہ سیول میں صنعت کاروں اور تاجروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ جنوبی کوریا کے ساتھ پانچ سال قبل ہونے والے آزاد تجارت معاہدے کا جائزہ لے گی اور اس میں اصلاحات کرے گی۔ مسٹر پنس نے امریکی چیمبر آف کامرس کے اجلاس میں کہا کہ جب سے امریکہ جنوبی کوریا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ شروع ہوا تب سے امریکی تجارتی خسارہ پانچ سال میں دوگنا سے زیادہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں امریکی کاروبار کے لئے بہت زیادہ رکاوٹیں ہیں۔ مسٹر پنس نے کہا کہیہ تلخ حقیقت ہے۔ ہمیں اس سلسلے میں ایماندار ہونا پڑے گا کہ کس شعبہ میں ہمارے تجارتی تعلقات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں’امریکہ فرسٹ‘ کا وعدہ کیا تھا جس کا مقصد امریکیوں کی ملازمتوں کو زک پہنچانے والےتجارتی معاہدوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور ان میں اصلاحات کرناتھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea u s free trade agreement to be reviewed reformed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply