تھاڈ نظام کی تنصیب پر ہونے والے تمام اخراجات امریکہ ہی برداشت کرے گا:جنوبی کوریا

سیول:جنوبی کوریا نے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک میں امریکہ کے ذریعہ نصب کیے جانے والے میزائل سسٹم (ٹرمینل ہائی ایلٹی چیوڈ ایریا ڈیفنس) ’تھاڈ‘کے اخراجات امریکہ خود برداشت کرے گا۔ وزارت دفاع نے کہاکہ اس معاملے پر ہمارے موقفمیں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ تھاڈ سسٹم کی تنصیب کے لئے ہماری حکومت نے زمین اور دوسری سہولتیں مہیا کرائی ہے اور تھاڈ سسٹم کی تنصیب، اسے چالو کرنے اور دیکھ بھال کے اخراجات امریکہ کو برداشت کر نا ہیں۔ وزارت دفاع کا یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعدآیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ جنوبی کوریا تھاڈ سسٹم کی لاگت اور اس پر آنے والے دیگر اخراجات ادا کرے، واضح رہے کہ اس کی لاگت تقریبا ایک ارب ڈالر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea says no change to its position that u s pays for thaad in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply