بدعنوانی معاملہ میں شہرہ آفاق کمپنی سیمسنگ کے دفاتر پر چھاپے

سیول: جنوبی کوریا میں صدر پارک گوئن ہےئی سے متعلق ایک سیاسی اسکینڈل میں ہو رہی جانچ کے سلسلہ میں معروفلیکٹرانک کمپنی سیمسنگ کے دفاتر پر آج چھاپے مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق سیمسنگ کی جانب سے محترمہ پارک گوئن ہےئی کے نزدیکی دوست اور معاون کو نامناسب طریقے سے سرکاری امور پر اثر ڈالنے کے الزامات کی جانچ کے مدنظر کمپنی کے دفتر میں چھاپے مارے گئے۔
افسرا ن نے اس ضمن میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ سیمسنگ کی جانب سے ابھی تک اس بار ے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
سیمسنگ پر، جواسمارٹ فونز ، ٹیلی ویژن اور میموری چپس بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے، الزام ہے کہ اس نے پار گوئن ہئیی کی خاتون دوست چوئی سون سیل کی بیٹی کی کھیل سرگرمیوں میں بھاری چندہ دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea samsung offices raided in corruption probe in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply