جنوبی کوریا کی صدر نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ بدل دیا

سیول: جنوبی کوریا کے صدر دفتر نے آج نیا وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔ اعلیٰ ترین عہدوں پر یہ تبدیلیاں صدر پارک گیون ہیہ پر اپنی ایک پرانی دوست کو کابینہ میں تقرریوں سمیت سرکاری معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت دینے کے الزام لگنے کے بعد کی گئی ہیں۔ صدر کی یہ دوست کسی سیاسی عہدے پر نہیں ہیں۔
دی بلیو ہاؤس نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کے لئے کم بیونگ جون کا انتخاب کیا ہے۔ وہ ہوانگ کیو آہن کی جگہ لیں گے انہیں موجودہ صورتحال میں زبردست بدعنوانی ہونے کے باوجود کسی قسم کی مخالفت نہ کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے جبکہ جنوبی کوریا میں وزیر اعظم کا انتظامیہ سے متعلق کام کاج میں اہم کردار ہوتاہے۔
مالیاتی سروس کمیشن کے چیئرمین ییم جانگ یونگ نئے وزیر خزانہ اور نائب وزیر اعظم ہوں گے۔وہ یو ائل۔ ہو کی جگہ لیں گے۔پالیسی سازوں اور بازار کے ماہرین کی نظر میں ییم کویک خاص مقام حاصل ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea names new pm finance minister amid scandal angering opposition in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply