جاپان اور ساؤتھ کوریا نے شمالی کوریا پرنئی پابندیوں کا اعلان کیا

سیول/ ٹوکیو: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اپنے نیوکلیائی و بیلسٹک میزائل تجربے کے لئے گزشتہ ہفتہ شمالی کور یا کے خلاف پابندی کی نئی قرار داد پاس کئے جانے کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا نے آج کہا کہ وہ بیلسٹک میزائل پروگرام کا تجربہ کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا کے خلاف نئی یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے جارہے ہیں۔
دوسری جانب شمالی کوریا نے سلامتی کونسل کی قرار داد کو اقوام متحدہ کی سازشی چال کہہ کر مسترد کردیا ہے، جس کا مقصد شمالی کوریا کی برآمدات سے والے محصولات کو 25 فیصد کم کرنا ہے۔ جنوبی کوریا اور جاپان دونوں کی جانب سے پہلے ہی شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں عائد ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea japan announce new sanctions on north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply