جنوبی کوریائی صدر کے دو سابق حامیوں کے خلاف عدالت سے وارنٹ جاری

سیول:جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے آج صدر پارک گیون ہے کے دو سابق حامیوں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کئے۔محترمہ پارک کے استعفیٰ کے مطالبے کے سلسلے میں ہزاروں لوگوں نے کل مظاہرہ کیا تھا۔ صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ ان کے ساتھ تعلقات کافائدہ اٹھاکر سرکاری کام کاج میں لوگوں کے دخل دینے کے معاملوں کے سامنے آنے کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔
سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ محترمہ پارک کے سابق سینئر صلاح کار این چونگ بم کے گرفتاری کے وارنٹ کو منظوری دی گئی ہے۔ان پر اقتدار کا غلط استعمال کرنے اور زبردستی وصولی کرنے کا الزام ہے۔مسٹر بم پہلے ہی حراست میں لےلئے گئے تھے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس طرح کی وصولی صدر سے اپنی دوستی کا فائدہ اٹھاکر کی۔ کورٹ نے کہا کہ انہوں نے صدر کے ایک دیگر حامی جیونگ ہو سیونگ کے خلاف بھی گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ اسے پہلے بھی انہیں خفیہ اطلاعات کو عام کرنے کے شبہ میں عارضی طور پر حراست میں لیاگیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea issues arrest warrants for presidential aides in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply