شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کا حتمی فیصلہ جنوبی کوریا ہی کرے گا :مون

سنگاپور: جنوبی کوریا کے صدر مون جے این نے کہا ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا کی رضامندی کے بغیر شمالی کوریا کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی نہیں کرے گا۔ مسٹر مون نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ملک کے سبھی شہریوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ کوریا ئی جزائر میں کوئی جنگ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی بھی فیصلہ جنوبی کوریا کی رضامندی سے ہی لیا جائے گا۔
انہوں نے شمالی کوریا کے معاملے پر بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی وکالت کی ہے۔انہوں نے کہا اس میںکوئی شک نہیںکہ اس معاملہ میں بنیادی طور پر امریکہ اور جنوبی کوریا کو یکساںخطرہ ہے ۔ ہم شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں اور دباؤکا استعمال کر رہے ہیں کہ وہ مزید اشتعال انگیزیاں نہ کرے لیکن ہم اس پر بھی متفق ہیںکہ شمالی کوریا کو مذاکرات پر آمادہ کیا جائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea holds ultimate decision for military action on peninsula in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply