شمالی کوریائی صدر کے بھائی کے قتل کے بعد جنوبی کوریا ئی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

سیول:جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے ملائیشیا میں ہوئی مشتبہ قتل کے حوالے سے تبادلہ خیال کے لئے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس طلب کر لیا۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یون ہاپ نے کل اپنی ایک رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کم جونگ نام پر زہریلے انجکشن سے حملہ ہوا تھا۔
تاہم ذرائع نے اس سلسلے میں کوئی اضافی اطلاع نہیں دی۔یون ہاپ نے ایک دوسرے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جاسوسی ایجنسی نے ہوائی اڈے پر جانگ نام کے محافظوں اور ملائیشیا پولیس کے درمیان سیکورٹی خامیوں کا فائدہ اٹھا کر اس قتل کو انجام دیا۔ جنوبی کوریا کےٹی وی چینل چوسن کے مطابق دوایجنٹ عورت نے کوالالمپور کے ایک ہوائی اڈے پر زہر کے انجکشن کا استعمال کرکے 46 سالہ جانگ۔نام کوقتل کردیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea holds security meeting over death of north korea leaders brother in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply