جنوبی کوریا کی ایک بلڈنگ میں آتشزدگی سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر29ہو گئی

سیول: جنوبی کوریاکی نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو شمالی ون کی کے شہر جے شیون میں واقع بلڈنگ کے بیسمنٹ میں لگی بھیانک آگ جس میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر29افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے 9سال میں آتشزدگی کی اب تک کی سب سے خوفناک واردات ہے۔ واضح رہے کہ بلڈنگ کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ اس قدر خوفناک تھی کہ اس کے شعلے 100 میل دور سے بھی دکھائی دے رہے تھے اور پورا علاقہ دھویں کے بادلوں میں گھرا ہوانظر آیا۔بلڈنگ کی چھت اور مختلف منزلوں پر لوگ پھنس گئے جنہیں بچانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی تھیں ریسکیو آپریشن کے دوران ہی 23 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 500 گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ فضائی معاونت کے لیے تین ہیلی کاپٹرز بھی گشت کررہے تھے۔یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی ۔18خواتین اور دو مردوں کی لاشیں دوسری منزل پر پائی گئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea fire 29 killed as flames rip through jecheon building in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply