شمالی کوریا آئندہ ماہ اشتعال انگیز کارروائی کر سکتا ہے:جنوبی کوریا

سیول: جنوبی کوریا نے اس امر کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا اگلے مہینے اپنی کمیونسٹ پارٹی کے یوم تاسیس اور چین کی اہم ترین کمیونسٹ پارٹی کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر زیادہ اشتعال انگیز کارروائی کرسکتا ہے۔
جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر چنگ یوئی یونگ نے آج صدر مون جے ئی ان کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ انہیں اندیشہ ہے کہ شمالی کوریا 10 اکتوبر اور 18 اکتوبر کے درمیان کوئی اشتعال انگیز کارروائی کرے گا، لیکن انہوں نے تفصیلی وضاحت نہیں کی۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں شمالی کوریا کے صدر کم جانگ اون اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان دھمکی آمیز اور ایک دوسرے کے لیے توہین آمیز جملوں کے ساتھ بیان بازیوں کے باعث جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea expects more north korea provocations mid october in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply