جنوبی کوریا نے میزائل شکن دفاعی نظام تھاڈ نصب کر دیا

سیول: جنوبی کوریا نے شیونگزو گولف کورس کے نزدیک شمالی کوریا کے حملہ آور میزائلوں کو تباہ کرنے کے لیے میزائل شکن دفاعی نظام تھاڈ کو نصب کر دیا ہے۔ اس میزائل کی تعیناتی کی مقامی باشندوں نے زبردست مزاحمت کی جس میں ہزاروں پولس اہلکاروں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی ہے۔مظاہرہ کر رہے تقریباً300 گاو¿ں والوں کو منتشر کرنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے جنوبی کوریا کی حکومت نے8000پولس اہلکاروں کی خدمات حاصل کیں جنہوں نے مظاہرین کو تتر بتر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جس میں 30سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ان میزائلوں کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کل کہا تھا کہ جنوبی سیول سے 217 کلومیٹر کی مسافت پر شیونگزو کولف کورس کے نزدیک یہ میزائل تعینات کیا گیا ہے۔ ان میزائلوں کی تعیناتی کے بعد جنوبی کوریا کو چین کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس نے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے یہ اپنے اندرونی علاقوں کے بارے میں معلومات جمع کر سکتا ہے۔ ان میزائلوں کے اندر رڈار نظام کافی فعال ہے۔ لیکن جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے یہ میزائل شمالی کوریا سے خطرے کے پیش نظر تعینات کیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو شمالی کوریا نے اپنے چھٹے ایٹمی بم کا تجربہ کیا تھا۔ دوسرے ممالک کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہائیڈروجن بم تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea deploys final pieces to thaad anti missile system in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply