جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

سیول:اقوام متحدہ کی پابندی کے باوجود شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربے کے باعث بڑھتی کشیدگی کے درمیان شمالی کوریا اور امریکہ نے آج یہاں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جاڈ ان نے کہا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد کوریائی جزیرے میں کشیدگی پھیلانا نہیں ہے نیز یہ مشقیں محض دفاعی نوعیت کی ہیں۔ مسٹر مون نے اپنے کابینہ کو بتایا کہ یہ مشقیں سالانہ مشقوں کا ایک جزو ہے۔ جس کا مقصد کوریائی جزیرے میں کشیدگی پھیلانا قطعاً نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو امن قائم کرنے کی ہماری کوششوں اور ماحول کو اور خراب کرنے کی کسی بھی کوشش میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔ امریکہ۔ جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مہم 31 اگست تک چلے گی۔ اس کے تحت نیوکلیئر میزائل سے لیس شمالی کوریا کے خلاف کمپیوٹر سے بنے ڈیزائن کی مدد سے جنگ کی حکمت عملی بنانے کی تربیت بھی جوانوں اور افسران کو دی جائے گی۔ امریکہ نے بھی اس مہم کو دفاعی نوعیت کا بتایا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea and u s begin drills as north warns of rising tensions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply