جنوبی کوریااور جاپان کے درمیان فوجی اطلاعات تبادلہ معاہدہ پر دستخط

سیول: جنوبی کوریا اور جاپان نے ، جو کبھی ایک دوسرے کے جانی دشمن تھے،دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار فوجی تعاون کرنے پر اتفاق کر لیا۔
دونوں ممالک نے فوجی خفیہ اطلاعات کا تبادلہ کرنے کے حوالے سے گذشتہ پانچ سال سے سر د خانہ میں پڑے معاہدہ پر دستخط کر دیے جس کی رو سے دونوں ملکوں میں شمالی کوریا کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں امریکی فوج کے تعاون کے بغیر خفیہ اطلاعات کا تبادلہ ہوسکے گا۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بتایا کہ حکومت نے کچھ سیاسی جماعتوں اور عوام کی مخالفت کے باوجود اس معاہدے پر دستخط کئے۔ اطلاعات کا اشتراک کرنے پر 2012 میں ہی ددونوں ممالک کے درمیان فوجی خفیہ معاہدے پر دستخط ہونا طے تھا۔
لیکن اندرون ملک مخالفت کے باعث جنوبی کوریا نے اس معاہدے کو ٹال دیا تھا۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع ہان من کیو اور جاپانی سفیر متعین جنوبی کوریایاسوماسا ناگامائن نے سیول میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korea and japan sign military intelligence sharing deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply