جنوب ایشیا پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں: امریکہ

واشنگٹن : امریکہ نے جنوب ایشیا میں جوہری ٹکراؤ کا انتباہ دیا ہے جبکہ چین نے ایٹمی سپلائر گروپ کی رکنیت کے لیے ہندوستان کی درخواست پر مزید غور و خوض کرنے کی پر زور دیا۔
ایک امریکی اہلکار نے اس خیال سے اختلاف کیا کہ ہندوستان کے نیشنل سپلائر گروپ میں شامل ہونے سے جنوب ایشیامیں اسٹریٹجک استحکام متاثر ہوگا۔
لیکن اس امریکی افسر نے جنوب ایشیا میں ایتمی جنگ کے خطرہ کا اعتراف نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کے بڑھتے ذخیرے اور سلامتی کو بڑھتے چیلنجوںکے باعث یہ خطرہ ہو گیا ہے کہ کہیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان روایتی جنگ بڑھ کر ایٹمی جنگ کی شکل نہ اختیا رکر لے۔
دوسری جانب چین نے 48ملکی این ایس جی میں ہندوستان کو شامل کرنے کے لیے امریکی کوشش کی سختمخالفت کی ہے ۔ اس مخالف گروپ میں جس میں نیوزی لینڈ، ترکی جنوبی افریقہ اور آسٹریا بھی شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South asia faces spectre of nuclear conflict warns us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply