شام میں ترک فوج کے ’اولیو برانچ ‘ آپریشن کے دوران عفرین میں 46ترک فوجی ہلاک225زخمی

انقرہ: ترک مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مطابق 58روزہ ’اولیو برانچ‘ آپریشن کے دوران شام کے عفرین میں 46ترک فوجی ہلاک اور225دیگر زخمی ہو گئے۔
ترک فوجی یونٹوں اور نام نہاد آزاد شام فوج ( فری آرمی آف سیریا )نے اتوار کی صبح شمالی شامی شہر عفرین پر قبضہ کر لیا۔ترک نیوشز نیٹ ورک’ ایس اے ٹی7-ترک‘کے مطابق ترک فوج اور فری آرمی آف سیریا کے انتہاپسندوں کے ساتھ تصادم اور عفرین پر قبضہ کے دوران پیپلز پروٹیکشن یونٹ(وائی پی جی) اور کرد ستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے3603اراکین ہلاک ہو گئے۔کسی ترک میڈیا نے آزاد شام فوج کے،جسے ترک تحفظ و سرپرستی حاصل ہے، ہلاک شدگان کی صحیح تعداد جاری نہیں کی۔
لیکن شامی رصد گاہ برائے حقوق انسانی نام کی ایک تنظیم نے چند روز قبل تفصیل جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عفرین آپریشن کے دوران آزاد شام فوج کے 409انتہا پسند مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ترک فوج اور نام نہاد آزاد شام فوج نے 20جنوری کو شمالی شام کے شہر عفرین میں اولیو برانچ آپریشن کے عنوان سے فوجی کارروائی شروع کی ہوئی ہے۔

Title: some 46 turkish servicemen killed 225 others wounded in afrin | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply