صومالیہ کے الشباب نے ہوٹل پر حملہ کرکے چار کو ہلاک کیا

بوساسو (صومالیہ): صومالیہ کے الشباب جنگجو آج نیم خودمختار خطہ بوساسو کی راجدھانی میں داخل ہوگئے اور چار محافظوں کو مار ڈالا جبکہ دو حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
یہ بات ایک سینیئر افسر نے بتائی ہے۔ باری خطہ کے گورنر یوسف محمد نے رائٹر کو بتایا الشباب کے تین لڑاکے آج صبح انٹرنیشنل ولیج ہوٹل میں گھس گئے۔ لڑائی میں چار محافظ اور دو حملہ آور مارے گئے۔ انہوں نے بتایا ہے ”خوش قسمتی سے حملہ آور کمروں میں داخل نہیں ہوسکے۔ لڑائی احاطہ کے اندر ہوئی۔ تیسرا انتہا پسندفرار ہوگیا اور اسے تلاش کیا جارہا ہے۔
ہوٹل میں تمام افراد محفوظ ہیں۔گذشتہ دو سال کے دوران افریقی یونین اور صومالی حکومت الشباب کو اس کے اہم شہری ٹھکانوں سے بھاگنے پر مجبور کر چکی ہے ہلیکن وہ آج بھی دیہی علاقوں میں سرگرم ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Somalias al shabab kills four in puntland hotel attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply