الشباب نے کینیا کے درجنوں فوجیوں کو ہلاک کرنے اورایک فوجی اڈہ چھین لینے کا دعویٰ کیا

موگادیشو:صومالیہ کے دہشت گرد گروپ الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دہشت گردوں نے جمعہ کی صبح زبردست حملہ کر کے درجنوں کینیائی فو جیوں کو ہلاک کر کے دور دراز علاقہ میں واقع کینیا ئی فوج کا ایکفوجی اڈہ چھین لیا ہے۔کینیا کے یہ فوجی افریقی یونین فورس کے تحت لڑرہے ہیں۔ اس تنظیم کا ایک وقت صومالیہ کے بڑے حصہ پر قبضہ ہوگیا تھا۔
وہ موغادیشو کی مغرب نواز سرکار کو گرانا چاہتی ہے اور کینیا ، جبوتی، یوگینڈا، اتھوپیہ اور دیگر افریقی ملک کے فوجیوں پر مشتل امن فوج کو بھی یہاں سے نکال باہر کردینا چاہتی ہے ۔ اس حملہ کی بابت بتاتے ہوئے الشباب کے فوجی کارروائی کے ترجمان شیخ عبدیاسیس ابومصعب نے کہا کہ دو مجاہدین خودکش بمبار کار لے کر کلبویو ٹاؤن میں واقع اڈے میں گھس گئے اس کے بعد ہمارے لڑاکے وہاں داخل ہوئے اور دو بدو لڑائی کے بعد ہم نے وہاں پر قبضہ کرلیا۔ لیکن کینیا کی فوج نے اس کی تردید کی اور کہا کہ اس حملہ کو اس نے ناکام بنا دیا ۔اور جوابی حملہ میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Somalias al shabaab says kills dozens of kenyan troops in raid on base in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment